اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں-اطلاعات کے مطابق ایک افغان سیکورٹی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان کے شہر وانت وایگل کے علاقے ماردیش پر افغانستان میں موجود غیرملکی فوج کے ڈرون طیاروں نے اتوار کو حملہ کیا جس میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے- بتایا جاتا ہے کہ طالبان کا مقامی سرغنہ غلام اللہ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہے- وانت وایگل شہر پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس شہر میں حالیہ دنوں میں افغان سیکورٹی فورس اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں- کہا جارہا ہے کہ وانت وایگل پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے ہونے والی ان جھڑپوں میں اٹھارہ سیکورٹی اہلکار اور پچیس طالبان مارے گئے ہیں۔
..........
242